نئی دہلی،2؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور صحافی چندن مترا کا جمعرات کی صبح انتقال ہو گیا، وہ 65 برس کے تھے۔ ان کے بیٹے کُشان مترا نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ چندر مترا پائنیئر کے ایڈیٹر بھی رہ چکے تھے۔
چندر مترا بھارتیہ جنتاپارٹی کے کوٹے سے راجیہ سبھا پہنچے تھے لیکن سال 2018 میں پارٹی چھوڑکر ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگیرس میں شامل ہوگئے تھے۔ چندر مترا کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ملک کے کئی بڑے لیڈروں نے رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ’’چند چندن مترا جی کو ان کی دانش مندی اور بصیرت کے لئے یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا اور سیاسی شعبے میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔ ان کے انتقال سے دکھی ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں کے تئیں میری تعزیت۔ اوم شانتی ‘‘۔